اہم خبریں

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ، تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ،تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئے، ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں 92 کروڑ 30لاکھ ڈالر کی مزید کم ہوئے ہیں ،زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب 67 کروڑ 84 ڈالر رہ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اس بارے میں اسٹیٹ بیبنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگیوں کے بعد ملک کے مجموعی ذرمبادلہ کے ذخائر9 ارب 45کروڑ 32لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں جس میں 3 ارب 67کروڑ 84ڈالراسٹیٹ بینک کے پاس اور 5 ارب77 کروڑ 48لاکھ ڈالر ملک کے دیگر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں