اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ن لیگ مخلوط حکومت میں اہم اسٹیک ہولڈر کے طور پر پیپلزپارٹی کے ساتھ اپنی شراکت داری مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ شہبازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں سے کامیابی سے نکالا۔ ن لیگ کے سینیٹر طلال چوہدری کا بلاول بھٹو کے بیان پرردعمل۔ کہا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے ساتھ آئندہ بھی تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کرپشن کے فروغ کے سوا کچھ نہیں کیا، عطاتارڑ