اہم خبریں

بلاول بھٹو بھیک مانگ کر 70 ووٹوں پر کمزور وزیراعظم نہیں بنیں گے،خورشید شاہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز       )ملکی مسائل کی خاطر ن لیگ کے ساتھ ہیں ۔ پیپلزپارٹی چاہے تو بلاول بھٹو کل وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو بھیک مانگ کر 70 ووٹوں پر کمزور وزیراعظم نہیں بنیں گے۔ رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی لاڑکانہ میں میڈیاسے گفتگو۔ کہا ملکی مسائل کی خاطر پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ ہے۔ پانی کی تقسیم پر پیپلزپارٹی نے کبھی سمجھوتا نہیں کیا

جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم تعصب نہیں کام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ بلاتعصب اور بلاتفریق شہر میں کام کررہے ہیں۔ کہا بلاول بھٹو کا ایک ایک نمائندہ عوامی مسائل کے حل کیلئے میدان میں ہے ۔ بہتری اور ترقی کا سفر اسی طریقے سے جاری رہے گا۔ گٹر باغیچہ میں سیوریج ٹریٹمنٹ پر کام کرر ہے ہیں

مزید پڑھیں :کرم میں گرینڈ امن جرگہ قبائل میں امن معاہدہ نہ کراسکا، مشاورت کیلئے 2 دن کا وقت مانگ لیا

متعلقہ خبریں