اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکو مت کھل کر بتائے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں ۔ آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں چلے گا۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کا وزیر دفاع کے بیان پر شدید رد عمل۔ کہا حکومت مذاکرات کے حوالے سے وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے۔ پی ٹی آ ئی مذاکرات ملک کی مفاد میں کر رہی ہے ۔ با نی چیئر مین نے این ار او نہیں مانگا۔ ہم گھاس نہیں کھاتے کہ مذاکرات کے نام پر دھوکہ کھائیں گے۔ خواجہ آصف اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں ۔ لگتا ہے دونوں کی عقل چھن گئی ۔ حکو مت سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو وزراء کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روکے۔
مزید پڑھیں :صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کردیئے