لاہور ( اے بی این نیوز )خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کرپشن کے فروغ کے سوا کچھ نہیں کیا۔ پولیس اصلاحات ہوتیں تو آج صوبے میں لاقانونیت نہ ہوتی۔ باتیں اور لشکر کشی کرنے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔ ہمیں نصیحتیں کرنے والوں کی اپنی کارکردگی صفر ہے۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ کی لاہور میں پریس ۔
کہا کرم میں آگ لگی ہے یہ سیاست چمکاناچاہتے ہیں۔ صوبائی حکومت عوام سے کس چیز کا بدلہ لے رہی ہے ۔ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہی ریاست کو کمزور کرنا ہے۔ خیبرپختونخوا میں سرکاری خزانے سے اربوں روپے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کیلئے دیئے جاتے ہیں۔ ادائیگی فرضی کمپنیوں کے نام پر کی جاتی ہے۔
صوبے کی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں سیاسی جلسوں اور دھرنوں کیلئے استعمال کی گئیں۔ پی ٹی آئی کی 11سال سے حکومت ہے۔ مالیاتی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں میں اضافہ ہوا۔ 152 ارب روپے کے مالیاتی خسارے کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں :2024 میں 59 ہزار775 آپریشنزمیں 925 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیاگیا