اہم خبریں

کرم میں گرینڈ امن جرگہ قبائل میں امن معاہدہ نہ کراسکا، مشاورت کیلئے 2 دن کا وقت مانگ لیا

کرم (  اے بی این نیوز       )کرم میں گرینڈ امن جرگہ قبائل میں امن معاہدہ نہ کراسکا۔ ایک فریق کے6قبائل نے اپنے لوگوں سے مشاورت کیلئے 2 دن کا وقت مانگ لیا۔ 2 روز بعد جرگہ منگل کودوبارہ شروع ہونے کا امکان۔ ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ 2 اکتوبر سے مسلسل بند۔ مرکزی سڑک کی بندش کے خلاف کُرم پریس کلب سمیت مختلف مقامات پر دھرنا جاری۔ 14نکاتی نکاتی معاہدے کے تحت لوکل امن کمیٹی کسی بھی تنازع کی صورت میں اسے حل کرے گی۔

مقامی کمیٹی کی ناکامی پر ضلعی کمیٹی معاملے کا حل نکالے گی۔ ناکامی کی صورت میں گرینڈ جرگہ۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مداخلت کریں گے۔ بنکرز کو ایک ماہ کے اندر ختم کیا جائے گا۔ سڑکوں اور شاہراہوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ کسی بھی واقعے کی صورت میں قریبی گاؤں کے لوگ ذمہ دار ہوں گے۔ اراضی تنازعات کو اراضی کمیشن اور قبائی قانون کے تحت حل کیا جائے گا۔ بھاری اسلحہ جمع کرانے کے قواعد وضوابط مشترکہ کمیٹی طے کرے گی۔

نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ امن معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی بھی قبیلہ پناہ نہیں دے گا۔ جرگے میں تمام بڑے نکات پر اتفاقِ رائے ہو چکا ۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ چند نکات پر ایک فریق نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔ منگل کو دوبارہ جرگہ ہوگا۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کہتے ہیں وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گرینڈ جرگے کی کوششوں سے تنازع حل ہونے کے قریب ہے۔

کمشنر کوہاٹ سمیت پوری انتظامیہ خلوصِ نیت کے ساتھ تنازعے کے خاتمے اور مستقل امن کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے امدادی کارروائیوں کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر وقف کر دیا۔ ادویات پہنچانے سمیت عوام کو فضائی سروس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کردیئے

متعلقہ خبریں