اہم خبریں

شمالی علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگا،برفباری کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج شمالی علاقوں میں موسم مزید سرد ہو نے کی پیش گوئی کردی ۔ترجمان کے مطابق آج کم سےکم درجہ حرارت کالام میں منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لہہ میں پارہ منفی 13، قلات منفی 11، چترال منفی 09 رہا، کوئٹہ میں منفی 08 ریکارڈ کیا گیا، استور، گوپس، پاراچنار 07 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بگروٹ، دالبندین، دیر اور مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں بالائی علاقوں کشمیر اور گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ دوسری طرف گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے برفباری کے تیسرے روز سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ترجمان جی ڈی اے احسن حمید نے کہا کہ برفباری کے بعد سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے ،سنو کلیئرنس آپریشن میں ہیوی مشینری استعمال کی جا رہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ جلد رک جائے گا، لیکن سردی میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ دیربالا میں گلیشیر کی زد میں آکر لاپتہ ہونے والے 4 افراد میں سے ایک کی لاش مل گئی۔ مزید کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں