مریم نواز لندن سے روانہ، ہفتہ کی سہ پہر لاہور پہنچیں گی،شاندار استقبال کرینگے، مریم اورنگزیب

لندن (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ( ن ) کی رہنماء مریم اورنگزیب نے پارٹی کی سینئر نائب صدر کی لندن سے روانگی اور پاکستان پہنچنے کے شیڈول سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے روانہ ہوگئی ہیں ،مریم نواز 28 جنوری، ہفتے کی سہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی ۔

آج وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ( ن ) کی رہنماء مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز کی پرواز براستہ دبئی ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچے گی جبکہ پارٹی قیادت اور کارکنان لاہور ایئرپورٹ پر چیف آرگنائزر کا شاندار استقبال کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئیں۔قائد مسلم لیگ ( ن ) اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ سے الوادع کیا۔

ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں اور ہر وقت باخبر رہیں

WhatsApp Channel