اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے سینیٹ الیکشن کے کاغذاتِ نامزدگی کی تفصیلات فراہم کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے لیے مقرر کردہ کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے کیس کو موسمِ سرما کی تعطیلات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کیس کی سماعت 31 دسمبر کو متوقع تھی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن سے 10 دن کے اندر جواب طلب کیا تھا۔ درخواست میں 2024 کے سینیٹ انتخابات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے کاغذاتِ نامزدگی کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ درخواست ایڈوکیٹ عمیر شفیق مغل نے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی تھی، جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
چین کی جانب سےامریکہ کو زور کا جھٹکا ،بڑی پابندی عائد کردی گئی