لاہور ( نیوز ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کے ملزم اسامہ کو رہا کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔تحریری عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی، بہت سے ابہام ہیں جس کی بنیاد پر ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے شک کا فائدہ فائدہ دیا جاتا ہے۔
ملزم اسامہ کے خلاف تھانہ ڈسکہ پولیس نے 2016 میں مقدمہ درج کیا تھا، جس پر ٹرائل کورٹ نے 2019 میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے جاری فیصلے میں لکھا کہ گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی، ملزم اور مقتول موٹر سائیکل پر ساتھ جا رہے تھے، مقتول اور ملزم کو اکٹھے دیکھنے والا گواہ یہ سب ثابت کرنے میں ناکام رہا لہٰذا ملزم کو رہا کیا جائے۔
مزید پڑھیں :کراچی میں بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان