وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کے لیے ملک میں کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی کابینہ کے ذرائع کے مطابق، پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے لیے فرد کو پاکستان میں کم از کم 5 سال قیام کرنا ضروری ہوگا۔ مہاجرین اور سفارتکاروں کی قیام کی مدت کو شہریت کے لیے اہلیت نہیں سمجھا جائے گا۔
یہ فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کی قانونی حیثیت کے بعد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، فیصلہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ جو افراد بیرون ملک جا کر بھیک مانگیں گے، ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے جائیں گے اور انہیں بھاری جرمانوں کا سامنا بھی ہوگا۔
وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ ، پاکستانی شہریت حاصل کرنے کیلئے 5 سال کا قیام لازمی قرار دے دیا