اہم خبریں

ملٹری کورٹس میں سویلین کاٹرائل ہونےسےجی ایس پی سٹیٹس خطرے میں پڑسکتاہے، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سویلین کاٹرائل کسی صورت ملٹری کورٹس میں نہیں کیاجاسکتا۔ ملٹری کورٹس میں سویلین کاٹرائل ہونےسےجی ایس پی سٹیٹس خطرے میں پڑسکتاہے۔
حکومت چاہتی ہےمعیشت بے شک تباہ ہوجائےپی ٹی آئی کودیوارسےلگایاجائے۔ حکمران ریاست اورعوام کوآمنےسامنےکھڑاکرناچاہتی ہے۔ پی ٹی آئی اپنی جدوجہدسےکسی صورت پیچھےنہیں ہٹےگی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
حکومت سےمذاکرات جاری ہیں اوریہ عمل جاری رہےگا۔ چاہتےہیں مذاکراتی عمل میں سنجیدگی ہو اورنتائج حاصل کیےجائیں۔ بانی سمیت کسی سویلین کاٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہوناچاہیے۔
پی ٹی آئی ورکرزاورپاکستان کےعوام اس کوتسلیم نہیں کریں گے۔
بین الاقوامی اداروں نےبھی فوجی عدالتوں میں ٹرائل پرتشویش کااظہارکیا۔ ملک میں آئین وقانون نام کی کوئی چیزنہیں،خواجہ آصف اورعطاتارڑ کوحکومت نےاپنی دکان چمکانےکیلئےآگےکیاہواہے۔
بانی پی ٹی آئی کروڑوں لوگوں کالیڈرہےایسےسزانہیں دی جاسکتی۔
190ملین پاؤنڈکیس بریت کاہےپہلی پیشی پرختم ہوجائےگا۔ بانی پی ٹی آئی پاکستان کےمقبول ترین لیڈرہیں۔ ہمیں بانی کی رہائی کیلئےکسی ملک کےکہنےکی ضرورت نہیں۔ بانی پی ٹی آئی سمجھتےہیں اسی عدالتی نظام سےبری ہوکرباہرآؤں گا۔
انسانی حقوق کےادارےاورجمہوریت کوسپورٹ کرنےوالے بھی بات کریں گے۔ کیاخواجہ آصف یہ کہناچاہتےہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اسرائیل کےاثاثہ کولےکرآئی؟ خواجہ آصف امریکامیں بیٹھ کربانی پی ٹی آئی کوطالبان خان کہتےتھے۔
خواجہ آصف کوسوچ سمجھ کربات کرنی چاہیے کہ وہ بات کیاکررہےہیں۔ خواجہ آصف اس ملک کےاداروں پرالزام لگانےکی کوشش کررہےہیں۔

نورین نیازی نے کہا کہ حسان نیازی9 مئی کوصرف احتجاج ہی کررہاتھا۔ احتجاج کرناہرشہری کابنیادی حق ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اس قوم جگایا ہے۔ حکومت نے بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے کیسز بنائے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی پرجھوٹےکیسزبناکرسزائیں سنائی گئیں۔
ان کی خواہش تھی کہ بانی پی ٹی آئی چپ کرکے بیٹھ جائیں۔ بانی پی ٹی آئی کوشرمناک کیسزبناکرسزائیں سنائیں گئیں۔ مجھےحسان کی تکلیف توہے لیکن بانی پی ٹی آئی کی زیادہ ہے۔
بانی پی ٹی آئی کوڈیتھ سیل میں رکھاہواہےنہ وہ کسی سےمل سکتےہیں۔
بانی پی ٹی آئی جیل میں ہےاورحکومت ان سےڈررہی ہے۔ ملک میں قانون ختم ہوچکاہے ایک ہتھیارہےجس کویہ استعمال کررہےہیں۔ بانی پی ٹی آئی کےپاس طاقت عوام کی ہے۔
یہ کہتےتھےامریکابانی پی ٹی آئی کوبچانےکیلئےآگیاہے۔
26نومبر کو ہمارے کارکنوں پر جو ظلم کیا گیا اس کا بھی ان کو حساب دینا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی نےہرطرح کاظلم برداشت کیاہے۔ اتناظلم کرنےکےباوجودبانی پی ٹی آئی آج بھی ڈٹ کرکھڑےہیں۔
بانی پی ٹی آئی جیسی ہمت ہرکسی میں نہیں ہوتی وہ ملک کیلئےکھڑےہیں۔ جیل میں قیدبچےبےگناہ ہیں اورجلدہی ہائیکورٹ سےبری ہوں گے۔

بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےاپنےدورمیں سویلینزکاملٹی ٹرائل ہوا. ۔9مئی کوملک کانقصان کرنےوالوں کوکوئی معافی نہیں ملےگی۔
یہ نہیں ہوسکتاپی ٹی آئی کےدورمیں ملٹری کورٹس حلال اوربعدمیں حرام ہو۔ پی ٹی آئی کےدورمیں آزادی اظہاررائے پرقدغن لگائی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کہتےہیں ہمارےسیاسی اسیران کورہاکیاجائے۔ پی ٹی آئی کی جانب سےہمیں اسیران کی لسٹ فراہم نہیں کی گئی۔ بتایاجائےپی ٹی آئی کےاسیران کن کیسزمیں پابندسلاسل ہیں۔
سیاسی اسیران کی لسٹ سامنےآئےگی توبات کی جاسکتی ہے۔
9مئی کےملزمان کےفیئرٹرائل کاپورا خیال رکھاگیا۔ پاکستان کی خاطرہم ہرکسی کےساتھ مذاکرات کرنےکیلئےتیارہیں۔ مذاکرات حکومت کوبچانےکیلئےنہیں کررہے۔
بانی پی ٹی آئی نےسول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی۔
حکومت کوپی ٹی آئی کی کال سےکوئی فرق نہیں پڑےگا۔ بانی نےپہلے بھی سول نافرمانی کی دوبارہ بھی شوق پوراکرکےدیکھ لیں۔ کوئی یہ سمجھتاہے کہ کسی قسم کی ڈیل ہوگی توایسابالکل نہیں ہے۔
بانی پی ٹی آئی کےملٹری ٹرائل سےمتعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔
9مئی کےروز200سےزائدمقامات پراحتجاج کیاگیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اقتدارکی منتقلی کےبعدہی امریکاکی پالیسی کودیکھاجائےگا۔
رچرڈگرینل بیان دیتےرہتےہیں ہمیں اس سےکوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہرملک کااپناقانون ہےہم اپنےقانون پرچلنےکےپابندہیں۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ انتظامیہ نے حکومت پاکستان سے کوئی مطالبہ کیا تو ہم بھی مطالبہ کریں گے،مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ

متعلقہ خبریں