اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ممبرکورکمیٹی پی ٹی آئی ابوذرسلمان نیازی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کےحوالےسےسنجیدہ نہیں۔ حکومت کوبنیادی انسانی حقوق کی کوئی فکرنہیں۔
فیصلےمیں کہیں بھی ججمنٹ کےبارےمیں نہیں بتایاگیا۔
ملٹری کورٹس میں سویلین کاٹرائل نہیں کیاجاسکتا۔ بہت سارےسوال ہیں جوریاست کےاوپراٹھتےہیں۔ پوری دنیاسوال اٹھائےگی سزادینےکیلئےکس اصول کواپنایاگیا۔ کوئی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےنہیں آئی کیمروں سےبنائی گئی ویڈیوزہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی نےمعیشت کےحوالےسےکوئی بیان نہیں دیا۔ فرمائشی قسم کی خبرکوچلایاگیاایسی کوئی بات نہیں۔ بانی پی ٹی آئی آؤٹ آف سلیبس آگئے۔ یہ لوگ سمجھتےتھےبانی پی ٹی آئی ماضی کےحکمرانوں کی طرح ڈیل کرلیں گے۔
ایسے عدالتیں نہیں چل سکتیں جیسےایگزیکٹوکےذریعےچلایاجارہاہے۔ عدالتوں پرقبضہ کرکےنظام کوخراب کیاجارہاہے۔ بانی پی ٹی آئی کسی کےساتھ ڈیل نہیں کریں گے۔ ملک میں آئین وقانون کوپامال کیاجارہاہے۔ ہم امریکاکو نہیں کہہ رہے یہاں آکررجیم کو چینج کردیں۔
مزید پڑھیں :جیل میں رہنا پسند کروں گا لیکن کسی ڈیل کو قبول نہیں کرونگا،عمران خان