راولپنڈی (نامہ نگار )متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کے لئے ضلع انتظامیہ سے مدد مانگ لی،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ قبضہ چھڑوانے کے لئے پولیس کی مدد فراہم کریں،متروکہ وقف املاک کے عملےکے ساتھ کم ازکم ڈی ایس پی رینک کا افسر موجود ہونا چا ہئیے،متروکہ وقف املاک بورڈ کا لکھا خط ضلعی انتظامیہ کو موصول ہو گیا،جبکہ دوسری جانب شیخ رشید نے کارکنان کو صبح نو بجے لال حویلی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے،شیخ راشد شفیق نے کہا پے کہ محکمہ اوقاف والے لال حویلی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نے لال حویلی کی پانچ مرلے کی رجسٹری شو کردی ہے5مرلے شیخ صدیق کے نام ہے،اگر ہماری لال حویلی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے،واضح رہے کہ 30 جنوری صبح نو بجے لال حویلی خالی کروائی جائے گی اس حوالے سے جب ڈی سی راولپنڈی سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا چیف سیکرٹری سے بات کر کے ہی کوئی جواب دے سکتا ہوں۔