کراچی ( اے بی این نیوز )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا۔ کم روبار کے چوتھے روز انڈیکس میں 1991پوائنٹس کی کمی۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ10ہزار423پوائنٹس پربندہوا۔
مارکیٹ ایک لاکھ12ہزار اور ایک لاکھ11ہزار کی 2نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔ مندی کے باعث آج مارکیٹ میں ایک اعشاریہ 77فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ آج بلند ترین سطح ایک لاکھ12ہزار480 اور کم ترین سطح ایک لاکھ9ہزار858رہی۔
دن بھرمجموعی طور پر450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 113کمپنیوں کے شیئرزمیں اضافہ اور 284کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ گزشتہ روز انڈیکس1لاکھ12ہزار414پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں :9مئی سےپہلےاوربعدکےاسیران کوفوری رہاکیاجائے،عمران خان عدالت سےباعزت بری ہوکرباہرآئیں گے، صاحبزادہ حامدرضا