اہم خبریں

پہلے بھی ملٹری کورٹس سے سزاؤں کی مذمت کی آج بھی کرتا ہوں،عمر ایوب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دینے پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پہلے بھی ملٹری کورٹس سے سزاؤں کی مذمت کی آج بھی کرتا ہوں۔
بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاؤں کی مذمت کی ہے۔ ملٹری کورٹس سے سویلین کو سزائیں نہیں ہونی چاہیے۔ آئین کا آرٹیکل 7 ہے جس میں ریاست کی تعریف موجود ہے۔
سویلین کا ٹرائل سولین عدالتوں میں ہونا چاہیے۔ ملک میں معیشت کو تباہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :9مئی سےپہلےاوربعدکےاسیران کوفوری رہاکیاجائے،عمران خان عدالت سےباعزت بری ہوکرباہرآئیں گے، صاحبزادہ حامدرضا

متعلقہ خبریں