اہم خبریں

اے بی این ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ کے سینئر صحافی مظفر بخاری کے والد وفات پا گئے،نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اے بی این ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ سےسینئر صحافی مظفر بخاری کے والد وفات پا گئے ہیں ان کا نماز جنازہ آبائی گاؤں واقع آزاد کشمیر میں ادا کیا گیا۔ مرحوم گزشتہ کئی دنوں سے کینسر جیسے موزی مرض کا شکار تھے اور بستر علالت پر تھے ۔
گزشتہ روز وہ اس بیماری کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ اس سلسلے میں اے بی این ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ میں ایچ او ڈی طلال چوہدری کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحوم و مغفور کے لیے دعائے مغفرت کی گئی جبکہ لواحقین کو اللہ تعالی کی جانب سے صبر و جمیل عطا کرنے کی دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ کے پی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اشتہار جاری کر دیا

متعلقہ خبریں