اہم خبریں

وزیر اعلیٰ کے پی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اشتہار جاری کر دیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کا 24نومبر کو اسلام اباد میں احتجاج کا معاملہ ۔ وزیر اعلی کے پی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علی امین گنڈا پور کا اشتہار جاری کر دیا ۔
عدالت کا حسن ابدال پولیس کو ملزم کے اشتہار کی تعمیل کروانے،رپورٹ 21جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی کے پی کا اشتہار تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمہ میں جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات کیلئے مذاکراتی کمیٹی کے تمام رہنمائوں کو اجازت مل گئی

متعلقہ خبریں