اہم خبریں

ٹیکسز کی وصولی بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ٹیکسز کی وصولی بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کرچکے۔ معاشی استحکام کیلئے ٹیکس اہداف حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی اسلام آ با د میں نیو ز کا نفر نس ۔ کہا افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

شفافیت کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب جارہے ہیں تاکہ انسانی مداخلت کو نچلی ترین سطح پر لایا جاسکے۔ہم ریونیو اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ جدید دور میں شفافیت کے لیے ڈیجیٹائزیشن کی بہت اہمیت ہے۔ ٹیکس پیئرز کو تنگ نہیں کیا جائے گا۔اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن لاکر انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنے جارہے ہیں۔ تاکہ کرپشن کی شکایات کو بھی کم کیا جاسکے۔ دیانتداری سے ٹیکس دینے والوں کو مزید بوجھ سے بچانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :سانحہ 9 مئی ،مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنا دی گئیں

متعلقہ خبریں