راولپنڈی( اے بی این نیوز )عمران خان سے ملاقات کیلئے مذاکراتی کمیٹی کے تمام رہنمائوں کو اجازت مل گئی۔ ملاقات کر نے والے راہنمائوں میں
عمر ایوب، حامد رضا، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر شامل ہیں جو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے ہیں قبل ازیں اڈیالہ جیل میں وزیرعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات شروع ۔ ملاقات کانفرنس روم میں جاری ہے ۔ علی امین گنڈا پور کی ملاقات ختم ہونے پر مذاکراتی کمیٹی کو کانفرنس روم بھیجا جائے گا ۔
مذاکراتی کمیٹی کے 5ممبران اڈیالہ جیل گیٹ پانچ کے اندر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں :سانحہ 9 مئی ،مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنا دی گئیں