اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) شیخ رشید نے جی ایچ کیوحملہ کیس میں فردجرم عائدکرنےکی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی . شیخ رشید نے سردارعبدالرازق خان ایڈووکیٹ کےذریعے درخواست دائرکی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فرد جرم عائد کرنے کے لئے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔
مقدمہ کے 95 گواہان میں سے کسی نے بھی شیخ رشید کو نامزد نہیں کیا اور نہ ہی شیخ رشید ایف آئی آر میں نامزد ہیں،شیخ رشید کا جی ایچ کیو حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں،ٹھوس مواد موجود نہ ہو تو فرد جرم نہیں لگائی جاسکتی۔شیخ رشید کوضابطہ فوجداری کی دفعہ 265 کے تحت بری کیا جانا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں :سابق وزیراعظم محمد میاں نواز شریف کےپوتے کے نکاح کی تقریب