اہم خبریں

سابق وزیراعظم محمد میاں نواز شریف کےپوتے کے نکاح کی تقریب

لاہور(نیوزڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کےپوتے زید حسین نواز کی لاہور میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین معروف صنعتکار شیخ حبیب الرحمان کی صاحبزادی ایمن حبیبی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

شادی کا آغاز نکاح کی تقریب سے ہوا جو کہ جاتی امرا میں 25 دسمبر کو مہندی کی تقریب کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں 500 مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر راحت فتح علی خان نے قوالی پیش کی۔

عظیم الشان استقبالیہ، جسے ولیمہ بھی کہا جاتا ہے، 29 دسمبر کو جاتی امرا کے ایک فارم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں 700 مقامی اور بین الاقوامی مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔پنجاب پولیس کی جانب سے جاتی عمرہ اور اس کے گردونواح میں سرکاری احکامات کے بعد سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات میں سعودی عرب، قطر، بھارت، امریکہ سمیت مختلف ممالک سے مہمان شرکت کریں گے۔نکاح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد اور سیاستدانوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں :آسٹریلوی اوپنر کو کندھامارنا مہنگا پڑ گیا،ویرات کوہلی کو جرمانہ

متعلقہ خبریں