لاہور ( نیوز ڈیسک )چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن نے متنبہ کیا ہے کہ لاہور ضلع کا کوئی بھی اسکول سرمائی کیمپ نہیں لگائے گا۔سی ای او ایجوکیشن لاہور ملک نذیر حسین نے کہا کہ تمام سکول ہدایات پر عمل درآمد کریں گے کیونکہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران سرمائی کیمپ لگانے پر مکمل پابندی ہے۔
سی ای او ایجوکیشن نے بتایا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں میں سرمائی کیمپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز ایجوکیشن کو بھی پابندی پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نذیر حسین نے کہا کہ سرمائی کیمپوں کے بجائے آن لائن کلاسز کی اجازت دی جائے گی جبکہ سکولوں میں سرمائی کیمپ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: قیدیوں کے لئے خوشخبری،لاہور ہائیکورٹ کا جیل ملازمین کو اچھا سلوک رکھنے کا حکم