اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 26 نومبر نومبر احتجاج کے کیسز میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی۔
سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ساتھ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کیں۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر نومبر احتجاج پر تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج کھیلا جائیگا