لاہور ( اے بی این نیوز ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خانملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ گفتگو اور مذاکرات کے بغیر سیاست نہیں چلتی۔ لاہور سے جاری ویڈیو بیان میں سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی طاقت عوام کی طاقت ہے، انہوں نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا۔
انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی، پہلے دن سے اپوزیشن کو ان کا حق دیا۔ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ سیاست بحث اور مکالمے کے بغیر نہیں ہوتی، احتجاج کو تشدد میں نہ بدلیں، مسائل پرامن طریقے سے حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو راستہ دینا اور اپوزیشن کو بولنے کا موقع دینا ہماری ترجیح ہے، قواعد و ضوابط میں ترمیم بڑا کام تھا، جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا، اللہ کا شکر ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ 8 ماہ میں 12 اہم قوانین منظور کیے گئے جن کے معاشرے پر دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔ ذاتی آراء کے باوجود اکثریتی قوانین کی منظوری دی گئی، عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم اور کرپشن کسی کا سیاسی حق نہیں ہو سکتا، احتجاج کو تشدد میں نہ بدلیں، مسائل پرامن طریقے سے حل کریں۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہماری سیاست الفاظ اور مکالمے کی اہمیت پر مبنی ہے، مکالمہ ضروری ہے۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی میٹروبس سروس کل سے آپریشنل کردی جائے گی ، ٹریک کی مرمت کے باعث بند کی گئی تھی