اہم خبریں

امریکی پالیسی سوشل میڈیا پر نہیں بنتی،ان کے کہنے سے آج تک کسی کو رہا نہیں کیا گیا، حسین حقانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکی بیانات کی روشنی میں آج تک کسی کو رہا نہیں کیا گیا۔ امریکی پالیسی سوشل میڈیا پر نہیں بنتی۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں عافیہ صدیقی کے معاملے پر اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔

سابق سفیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے سے انکار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی نمائندے انسانی حقوق کے معاملے پر بیانات دیتے رہتے ہیں، لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ امریکی حکام بلائیں گے تو سب کچھ ہوجائے گا۔

حسین حقانی نے یہ بھی کہا کہ ان بیانات کی روشنی میں آج تک کسی کو رہا نہیں کیا گیا، میں بھی چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے بانی کو رہا کیا جائے۔

مزید پڑھیں :مقدمات میں کوئی صداقت نہیں،القادرٹرسٹ کیس میں عمران خان کیخلاف کچھ ثابت نہیں ہوا، فیصل چودھری

متعلقہ خبریں