اہم خبریں

دھند کا راج، پشاور سے برہان تک موٹروے ایم ون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

پشاور ( اے بی این نیوز    )پشاور میں دھند کا راج ہے، پشاور سے برہان تک موٹروے ایم ون کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم ون کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا ہے، دھند کے باعث ٹریفک کو جی ٹی روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پر حد نگاہ 40 میٹر تک گر گئی ہے جس کے باعث موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری صبح اور رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں :سی جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشادکی کویت کے کرائون پرنس شیخ صباح الخالد الحمد الرحمٰن سے ملاقات

متعلقہ خبریں