کراچی ( اے بی این نیوز )عوامی پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکمران کراچی میں پانی اور لاہور میں صاف ہوا نہیں دے سکتے۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتیں ناکام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے مزار قائد پر حاضری دی، ہم قائداعظم سے معافی مانگنے آئے ہیں، حکمران کراچی میں پانی اور لاہور میں صاف ہوا فراہم نہیں کر سکتے۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکمران روزگار نہیں دے سکتے، بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے اور کفالت نہیں دے سکتے۔
مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت اضلاع اور ڈویژنوں کو اختیارات دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے مہنگے ٹیکس پاکستان میں ہیں اور دنیا میں سب سے مہنگی بجلی اور گیس یہاں فراہم کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں :حکومت منت تر لے کررہی ہے کہ کسی طرح ٹرمپ سےبات ہوجائے، شوکت بسرا