اہم خبریں

تخریب کاری، گیس پائپ لائن کو نقصان، بلوچستان کے بالائی علاقوں کو گیس فراہمی معطل

کوئٹہ ( اے بی این نیوز    )تخریب کاری کے واقعے میں سوئی سدرن کی 18 انچ قطر کی پائپ لائن کو نقصان پہنچا۔ کوئٹہ اور بالائی بلوچستان کو گیس کی فراہمی منقطع۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اختر آباد، ویسٹرن بائی پاس، کوئٹہ کے مقام پر سوئی سدرن کی گیس کی 18 انچ قطر پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کی بنیادی وجہ نامعلوم افراد کی جانب سے ایک تخریب کاری کا عمل تھا۔ پائپ لائن پر بھی اس تخریب کاری کے نشانات واضح ہیں۔

دھماکے کے بعد خارج ہونے والی گیس نے آگ پکڑ لی جسے سوئی سدرن کی ٹیکنیکل ٹیم نے مین والو بند کر کے بجھا دیا۔تخریب کاری کی اس واردات سے سوئی سدرن کی 18 انچ قطر کی مین گیس سپلائی پائپ لائن سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث بالائی بلوچستان کے علاقوں کچھلاک زیارت، بوستان، یارو، کربلا، ہرمزئی اور پشین اور کوئٹہ شہر کے علاقے بشمول ایئرپورٹ روڈ، نواکلی، جناح ٹاؤن، خائزی، اے ون سٹی اور ہزار گنجی کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

سوئی سدرن کا تکنیکی عملہ فوراً جائے وقوع پر پہنچ گیا تھا تاہم تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیکورٹی کلیئرنس کے بعد ، 26 دسمبر کی صبح شروع کیا جائے گا۔
اس پائپ لائن کے متاثرہ 8 فٹ کے حصے کو تبدیل کرنے کے عمل میں تقریباً 12 گھنٹے کا وقت درکار ہوگا تاہم سوئی سدرن کا عملہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرے گا۔

مزید پڑھیں :کسی ملک کی مدد کے خواہشمند نہیں،بیرسٹر گوہر، ٹرمپ کے نامزد نمائندہ برائے سپیشل مشن کے بیانات کا خیر مقدم کر تے ہیں،وقاص اکرم

متعلقہ خبریں