اہم خبریں

کسی ملک کی مدد کے خواہشمند نہیں،بیرسٹر گوہر، ٹرمپ کے نامزد نمائندہ برائے سپیشل مشن کے بیانات کا خیر مقدم کر تے ہیں،وقاص اکرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی بھی ملک بشمول امریکا کی مدد کی خواہشمند نہیں۔ پی ٹی آئی کسی ملک سے نہ درخواست کرے گی نہ توقع رکھتی ہے۔
عمران خان کی رہائی آئین وقانون کے مطابق ہوگی۔

عمران خان کی رہائی پاکستانی عوام کی شراکت اور عدالتوں کے ذریعے ہوگی۔ ادھر دوسری جانب شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ٹرمپ کے نامزد نمائندہ برائے سپیشل مشن کے بیانات کا خیر مقدم کر تی ہے۔

ہم بیان پر شکر گزار ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ مداخلت چاہتے ہیں۔ اگر انسانی حقوق پر کوئی بیان دیتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں :وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

متعلقہ خبریں