اہم خبریں

آپس میں دست وگریباں ہونے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد( اے بی این نیوز    ) آپس میں دست وگریباں ہونے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ مذاکرات کے ذریعے ہی تمام معاملات کا حل نکالاجاسکتا ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا تقریب سے خطاب۔ کہا تمام مسائل کاایک ہی حل ہے کہ بیٹھ کربات چیت کی جائے۔

معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو اللہ نے سب کواکٹھاکرنے کی صلاحیت دی۔ 26ویں آئینی ترمیم میں بلاول بھٹو نے کلیدی کردار ادا کیا۔ بینظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کیلئے کل 12بجے گڑھی خدابخش کیلئے ٹرین روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیں :پاراچنار ، امن وامان کی صورتحال مخدوش، شہری خوراک و علاج سے محروم

متعلقہ خبریں