پاراچنار ( اے بی این نیوز ) پاراچنار میں امن وامان کی صورتحال مخدوش۔ راستوں کی بندش کیخلاف دھرنا چھٹے روز میں داخل۔ شہری خوراک و علاج سے محروم ۔ علاج و سہولیات نہ ملنے کے باعث سو سے زائد بچے دم توڑ گئے۔
100 کے قر یب کینسر و دیگر مریض بھی جان کی بازی ہار چکے ۔ راستوں کی طویل بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ۔ علاقے میں قیام امن کیلئے آج گرینڈ جرگہ مذاکرات شروع کر ے گا۔ گرینڈ امن جرگہ ضلع کرم پہنچ گیا ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار کیلئے مختص۔
دوپروازوں سے ایک ہزار کلو گرام ادویات پاراچنار پہنچا دی گئیں۔ واپسی پر ہیلی کاپٹر زکے ذریعے مریضوں کو علاج کیلئے اسلام آباد لایاگیا۔ شہبازشریف کہتے ہیں دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پارا چنار اور پختونخوا کی عوام کیساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں :افریقی ممالک میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے منصوبے پرکام کررہا ہے، روس کا دعویٰ