اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس پرجمعیت علمائے اسلام سمیت تما م سٹیک ہولڈرز متفق۔ وفاقی حکومت کا مدارس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری آرڈیننس جاری کریں گے۔ آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمان اور صدر آصف زرداری سے ملاقاتوں میں کیا گیا۔نئے آرڈیننس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے تحت مدارس کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پہلا ٹیسٹ میچ،سابق کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں شمولیت کا امکان