راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی جی ایچ کیو حملے کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کردی ۔ سابق ایم این اے بلال احمد پر انکے پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔ سابق ایم پی اے لطاسب ستی کی جانب سے عمرہ پر جانے کی درخواست دائر۔ عدالت نے کوائف مکمل نہ ہونے پر لطاسب ستی کی درخواست خارج کردی۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
مزید پڑھیں :جماعت اسلامی نے25 دسمبر سے مارچ کا اعلان کر دیا، پنجاب حکومت نے دھوکہ کیا،حافظ نعیم الرحمان