اہم خبریں

جماعت اسلامی نے25 دسمبر سے مارچ کا اعلان کر دیا، پنجاب حکومت نے دھوکہ کیا،حافظ نعیم الرحمان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم ن ے کہا ہے کہ 25 دسمبر سے کسان مارچ کا آغاز کررہے ہیں۔ اس وقت گنے کی فصل تیار ہے مگر اب تک حکومت نے کوئی ریٹ مقرر نہیں کیا۔
گندم کی فصل پر بھی کسانوں کیساتھ پنجاب حکومت نے دھوکہ کیا۔ عام کسانوں کو آج تک کوئی ریلیف نہیں ملا صرف کسان کارڈ جاری کئے گئے۔ اسرائیل غزہ یں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے۔
29 دسمبر کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے غزہ مارچ کا اعلان کررہے ہیں۔
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات مثبت پیش رفت ہے۔ فارم45 سے متعلق جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔ فارم47 جعلی ڈاکیومنٹ سے نواز شریف جیسے بھی جیت گئے۔
انٹرنیٹ کی سست روی انتہائی قابل تشویش ہے۔
فائر وال کی وجہ سے ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہونگے۔ کرم، پارہ چنار کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور خراب ہے۔ لوگوں کا اعتماد بحال نہ ہو تو زیادہ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں