اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کردیا ۔ عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کرتے ہوئے پارٹی کو مزاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
منگل کو اڈیالہ جیل میں عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے۔ عمران خان نے پارٹی کو حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جب تک حکومت مذاکرات سے متعلق سنجیدگی نہیں دکھاتی کال واپس نہیں لی جائے گی۔ 9 مئی اور 26 نومبر کےواقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، حکومت مذاکرات کو لٹکائے گی، مذاکرات کو جلد از جلد پایہ تکمیل کی طرف لےکرجائیں اور سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ہونے چاہیں۔
عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی سے متعلق صاحبزادہ حامد رضا کو ترجمان مقرر کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ عالمی امور پر شیخ وقاص اکرم، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم بیان دیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے حالیہ ریمارکس حوصلہ افزا ہیں، موجودہ حالات کا شکر ہے سپریم کورٹ کو احساس ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،جا نئے تفصیلات