اہم خبریں

فواد چوہدری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، پارٹی کا نام استعما ل نہ کریں، عمران خان کا پیغام

اسلام آباد(ابرار ولی اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اور سینئر وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فواد چودھری کا نام لے کر کہا کہ فواد چودھری کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں وہ میرا اور پارٹی کا نام استعمال نہ کرے۔

فواد چودھری پی ٹی آئی کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں،۔اے بی این ڈیجیٹل کے پروگرام(اِن سائیڈ سٹوری) میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا “مشکل وقت میں آئی پی پی کی گود میں بیٹھنے والے آج پی ٹی آئی اور عمران خان کے مامےبننے کی کوشش نہ کریں۔

فواد چودھری اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر پی ٹی آئی کے اندر جھگڑا کروانا چاہتے ہیں،عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے ٹویٹ کے حوالے سے سوال پر شعیب شاہین نے کہا “عمران خان کے پیغام کے مطابق اُن کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی جاتی ہے اور وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ پاکستان سے استعمال کیا جائے وہ چاہتے ہیں ٹویٹ کرنے والے کو اٹھا لیا جائے اور ایکس ختم ہو جائے

“اُن کا مزید کہنا تھا “عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کو پاکستان لانے کا کہنے والے عمران خان کے ساتھ وفادار نہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے کو پروان چڑانے کے لیے ایسی باتیں کر رہے ہیں”
دفاعی نظام مضبوط، امریکی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑےگا،دفتر خارجہ

متعلقہ خبریں