کراچی( نیوز ڈیسک ) کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کے شہری سوال پوچھ رہے ہیں، جو کچھ یہاں ہو رہا ہے پورے پاکستان میں کہیں نہیں ہو رہا، یہاں آبادی کو کم گنا جا رہا ہے، 98 لاکھ کی آبادی میں مردم شماری کے مطابق 209 حلقے تھے تو ایک کروڑ 60 لاکھ کی آبادی پر دگنے حلقے ہونے چاہیے تھے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ فروری کے پہلے ہفتے میں احتجاج کی تیاری شروع کردی ہے،کراچی کے لوگوں کو سڑکوں پر لائیں گے۔ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےتسلیم کیا کہ 53 حلقےکم ہیں، اتنی نشستوں پر پورا شہر بن جاتا ہے، حلقہ بندیاں ختم ہونے کے بعد الیکشن جعلی ہیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آبادی 100 فیصد بڑھنے پر نشستیں 38 بڑھائی گئیں، آج ہم سوال کرتے ہیں ہم کس درجے کے پاکستانی ہیں؟ کیا آبادی کم گننا اور نمائندگی کم کرنے سے ملک کی خدمت ہوئی؟ “کراچی سب کا” بینر لگانے سے کچھ نہیں ہوتا، آصف زرداری حالات کو کیوں نہیں دیکھ رہے؟