اہم خبریں

پی ٹی آئی نے آج زبانی بات کی ،حکومت اپنے رویے کا اظہارمذاکراتی کمیٹی میں کرے گی، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(ابرار ولی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کے پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت اپنے رویے کا اظہارمذاکراتی کمیٹی میں کرے گی، پی ٹی آئی نے آج زبانی بات کی ہے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کی درمیان مزاکراتی کمیٹی کے پہلے دور کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا جب پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی تو ہم جواب دیں گے اور اسی طریقے سے بات آگے بڑھے گی ہم دو ہزار اٹھارہ اور انیس سے یہ بات کرتے آرہے ہیں کے یہ جمہوری نظام ہے حزب اختلاف اور حزب اقتدار کو سیاسی گفتگو کرنی چاہئی۔

صحافی کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا پی ٹی آئی جو بھی بات کرنا چاہتی ہے کرے بات چیت کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں اس کے بعد ہم اپنا موقف سامنے رکھیں گے سیاسی گفتگو اسی کا نام ہے کے دونوں فریقین بٹھیں تسلی سے ایک دوسرے کی بات سنیں اور کوئی درمیانہ راستہ نکالیں یہ نہیں ہو سکتا کے کوئی سو فیصد ہماری بات مانے گا یا ہم کسی کی سو فیصد شرائط مان لیں گے۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کے “پی ٹی آئی ن لیگ کو چور کہتی رہی ہے”اس سوال کے جواب میں انھوں نے کہا اگر پی ٹی آئی نے ہمیں چور کہا ہے تو ہم نے بھی اُن کو بہت کچھ کہا ہے۔انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام کو چلانے کے لیے سیاسی گفتگو بہت ضروری ہے

مزید پڑھیں :عمران خان جیل میں بے گناہ قید ہیں،حکمرانوں کی انا کی خاطر ملک تباہی کی طرف جارہا ہے،راجہ ناصر عباس

متعلقہ خبریں