اہم خبریں

حکومت کی جانب سے چین کے ساتھ تعلقات میں گرم جوشی نہیں رہی،اسد قیصر

اسلام آباد(اے بی این نیوز) اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت افغانستان سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیانات دے رہی ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات میں بھی گرم جوشی نہیں رہی۔
سب سے کامیاب ڈپلومیسی ٹریڈ ڈپلومیسی ہوتی ہے۔
ہم نے مذکرات کیلئے 2پوائنٹ ایجنڈا رکھا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ خیبرپختونخوا کے سیاستدانوں کا جرگہ بناکرقبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے چاہئیں۔
افغانستان کے ساتھ سرحد کھولنی چاہیے،وسطی ایشیا تک رسائی دینی چاہیے۔
پاکستان کے افغانستان اورایران کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں۔ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو احتجاجی تحریک آگے چلائیں گے۔

مزید پڑھیں :سول نافرمانی تحریک موخر یامنسوخی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے،شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں