اسلام آباد(اے بی این نیوز) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہماری مذاکراتی کمیٹی کل ملاقات کیلئے جائے گی۔ ملاقات کی پیش رفت سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیاجائیگا۔
سول نافرمانی تحریک موخر یامنسوخی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
امید ہے کل حکومتی کمیٹی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔ بانی پی ٹی آئی مستقبل کی حکمت عملی کا تعین کریں گے۔
مزید پڑھیں :عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر، کل نہیں سنایا جائے گا