اہم خبریں

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی تو سڑکوں پر آئیں گے، حافظ نعیم الرحمان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نظام عدل کیلئےجدوجہد کر رہی ہے۔ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی تو سڑکوں پر آئیں گے۔
عوامی مسائل کے حل کیلئے احتجاج جاری رہے گا۔ کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے 25دسمبر سے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔ حکومت جاگیرداروں پر ٹیکس اورچھوٹے کسانوں کور یلیف دے۔
پاکستان میں 10کروڑ انسان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں زندگی گزارنا مشکل ہے۔ نا اہل لوگوں کی وجہ سے ملک مسائل کا گڑھ بنتا جارہاہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان ،بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈ ریفرنس کافیصلہ کل سنایاجائیگا

متعلقہ خبریں