پشاور ( اے بی این نیوز )پشاور میں پیدائش، شادی، طلاق اور ڈیٹھ سرٹیفکیٹ انسداد پولیو قطروں سے مشروط۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے احکامات پر عمل درآمد کا مراسلہ جاری
پولیو ویکیسن پلانے کا تصدیقی سرٹیفکیٹ لازمی قرار۔ ویلج، نیبر ہوڈ کونسلز سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی این او سی کے بغیر سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر پابندی۔
پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے انکاری والدین کو پابند کرنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ کئی والدین بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔
مزید پڑھیں :کلر کہار کے قریب مسافر کوچ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی