اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نومئی کے ماسٹرمائنڈ کو جلد سزا ہوگی۔ اپنے گھرمیں رہ کر اپنے گھرمیں حملہ قابل قبول نہیں۔ وزیراطلاعات عطاتارڑ کالاہورمیں تقریب سے خطاب۔ کہا پی ٹی آئی نے ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ کم سے کم شہداکی یادگاروں کی بے حرمتی تو نہ کریں۔ سیاست کی آڑمیں ملک پر حملے قبول نہیں۔
ادھر دوسری جانب مشیر قانون بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی۔ یہ نہیں ہو سکتا پہلے آپ سول نافرمانی کی کال دیں۔ پھر کہیں 9 مئی میں ریلیف مل جائے۔ کہاعدالتی سسٹم اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ اگر کوئی سمجھ رہا ہے مذاکرات کی آڑ میں ڈیل یا ڈھیل ملے تو ان کی غلط فہمی ہے۔ نومئی کے کیسز اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز اور ایجنڈا طے کرنے کے بعد بات آگے چل سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :تحریک انصاف اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کی بیٹھک کل دن 11بجے ہوگی