اہم خبریں

وزرا کی گاڑیوں پر جھنڈے لگانے کا معاملہ ،چیئرمین سینیٹ کل رولنگ دینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے وزرا کی گاڑیوںپر جھنڈے کے استعمال پر اعتراض پر اپنی ہی پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ 85 میں پاکستان کے جھنڈے لگانے کی اجازت نہیں تھی،ایک تحریک تھی جس کے باعث جھنڈے لگانے پر پابندی تھی۔جمعرات کو یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اس معاملے میں کابینہ کا حصہ تھا، اس وقت کے وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا،وزیراعظم جونیجو نے وزرا، وزرائے مملکت کی گاڑیوں پر جھنڈے کی اجازت دی ،ان کاکہناتھا کہ وزرا، وزرائے مملکت و مشیر جنہیں وزرا کا سٹیٹس دیا جائے گا تو جھنڈا بھی دیا جائیگا۔چیئرمین سینیٹ نے کہ اس معاملے کو دیکھا جائے گا اور کل جھنڈے کے استعمال سے متعلق رولنگ دونگا

متعلقہ خبریں