اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئےہم نےکمیٹی بنادی جس نےرابطہ کرناہے وہ کرے۔ عمران خان نےکہاہم نےمذاکرات کیلئےدروازےکھولے۔ حکومت مذاکرات کوہماری کمزوری سمجھ رہی ہےہماراتمسخراڑایاگیا۔
ہم کسی صورت مذاکرات میں پہل نہیں کریں گے۔ مذاکرات کیلئےہماری نکات بڑی واضح ہیں۔ ہمارےاسیران اوربانی پی ٹی آئی کوفوری کیاجائے۔ 190ملین پاؤنڈکیس جھوٹااس میں ثابت کرنےکیلئےکچھ نہیں۔
عمران خان کےکیسزسیاسی بنیادوں پربنائےگئے۔ عمران خان کےکیس ہائیکورٹس میں لگائےجائیں توایک ہفتے کی مارنہیں۔ حکومت مذاکرات میں سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہی۔ ہمارامطالبہ واضح ہے9مئی اور26نومبرکی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ ایساتاثردیاجارہاہے کہ ہماری پارٹی مذاکرات کیلئےلیٹ ہوگئی۔
مزید پڑھیں :مذاکرات معاملہ، سپیکر ہو یا حکومت ہمیں بات چیت کیلئے ایک پلیٹ فارم چاہیے، رؤف حسن