اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےان تمام لوگوں سےہاتھ ملایاجوپاکستان کی ریاست کےدشمن ہیں۔ حکومت نےہمیشہ کوشش کی ہے کہ سیاسی درجہ حرارت کوکم رکھاجائے۔
تحریک انصاف میں ابھی بھی ایک سنجیدہ طبقہ ہے۔ المیہ یہ ہےپی ٹی آئی کاغیرسنجیدہ طبقہ سنجیدہ طبقےکی آوازدبادیتاہے۔ پی ٹی آئی کے اندر ایسے لوگ ہیں جو جانتے ہیں انتشار سے معاملات نہیں چل سکتے۔
میں نہیں سمجھتا حکومت کےچلنےکی کنجی پی ٹی آئی کےپاس ہے۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ معیشت کی بحالی میں ایک پیج پر ہیں۔ 26ویں ترمیم پر اپوزیشن نے کہا کہ اتفاق رائے سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
ہم نے 26ویں ترمیم کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی،اتفاق رائے منظور کرائی۔ پاکستان کا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام ملک کے دفاعی مقصد کیلئے ہے۔ حکومت کی یہی کوشش ہوتی ہے ملک میں سیاسی استحکام ہو۔ امریکا کو پاکستان کی دفاعی ضروریات کو سمجھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں :درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد تک کمی