اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے مدارس بل پر بات چیت کے لیے دعوت دی۔ وزیراعظم کو اتحاد تنظیمات المدارس کے مؤقف کا ادارک تھا۔
مفتی تقی عثمانی کو ملاقات سے متعلق آگاہ کر دیا۔ وہ وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں جے یو آئی وفد کے علاؤہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شریک تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اور اٹارنی جنرل بھی ملاقات کا حصہ تھے۔ مدارس بل دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد ایکٹ بن چکا ہے۔ صدر کے اعتراضات کا جواب دیا جا چکا ہے، دوسرا اعتراض ممکن نہیں تھا۔
اعتراض کا وقت بھی گزر چکا ہے۔
مزید پڑھیں :محسن نقوی،علی امین ملاقات،اہم امور پر گفتگو،وزیر داخلہ کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی