اہم خبریں

پشاور،صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس، اعلامیہ جاری، کرم کے دونوں فریقین سے اسلحہ جمع کرنے کا متفقہ فیصلہ

پشاور ( اے بی این نیوز  )  صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی ،متعلقہ اراکین، صوبائی کابینہ ، کور کمانڈر پشاور ودیگرکی شرکت۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا اور سکیورٹی فورسز کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ضلع کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کیلئے طویل مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کرم کے دونوں فریقین سے اسلحہ جمع کرنے کا متفقہ فیصلہ۔
فریقین حکومت کی ثالثی میں آپس میں ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ معاہدے میں رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرنے کے لئے دونوں فریق 15 دنوں میں لائحہ عمل دیں گے۔ یکم فروری تک تمام اسلحہ انتظامیہ کے پاس جمع کیا جائے۔
یکم فروری تک علاقے میں قائم تمام بنکر مسمار کیے جائیں گے۔ ہمدردی کی بنیاد پر علاقے کا زمینی راستہ عارضی طور پر کھول دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :محسن نقوی،علی امین ملاقات،اہم امور پر گفتگو،وزیر داخلہ کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

متعلقہ خبریں