اہم خبریں

لاہورکے آئل ڈپو میں آگ لگ گئی، 3 افراد جھلس کر زخمی،ریسکیو آپریشن جاری

لاہور (نیوزڈیسک)لاہور میں آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے آگ بجھانے کیلئے آپریشن شروع کردیا، پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔لاہور کے علاقے کالا خطائی روڈ پر قائم آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی، آئل ڈپو میں کئی افراد موجود ہیں، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، آگ بجھانے اور پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ لگنے کے باعث 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں